28 ستمبر، 2026، 4:25 PM

آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے، ایڈمرل سیاری

آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے، ایڈمرل سیاری

ایرانی فوج کے کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ تنگہ ہرمز اور اس کے اطراف ایران کی بحری افواج کے مکمل کنٹرول میں ہیں اور ایرانی فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے کوآرڈینیشن افیئرز کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے آبنائے ہرمز کی تازہ صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کا مغربی حصہ، خود آبنائے ہرمز اور خلیج فارس مکمل طور پر پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کنٹرول میں ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کا مشرقی حصہ اور شمالی بحر ہند ایرانی فوج کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہے۔

ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ایرانی فوج بحیرہ عمان کے شمالی حصے اور آبنائے ہرمز کے مشرق میں پوری قوت کے ساتھ موجود ہے اور کسی کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی مضبوطی کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے کی جانے والی بیان بازی ایک الگ معاملہ ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے۔

ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیشن کمانڈر نے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایرانی فوج کی اعلیٰ سطح کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر جنگ اپنے ساتھ کچھ اسباق لے کر آتی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ایرانی فوج کے تمام اہلکار، بشمول کمانڈ، اسٹاف اور جنگجو، ان اسباق کو سمجھیں اور اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انہیں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج نے جنگ سے حاصل ہونے والے اسباق کی نشاندہی کی، اپنی کمزوریوں کا تعین کیا اور انہیں دور کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ آئندہ مراحل کے لیے تیار ہوسکے۔

ایڈمرل سیاری نے کہا کہ آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیار ہیں، کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنی کمزوریوں کو دور کیا اور اپنی طاقتوں کو مزید مضبوط کیا ہے، اور اب ہمارے پاس مختلف خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

News ID 1941725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha